وزیر ریلوے سعد رفیق کا نئے چینی انجنوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار،متعلقہ سٹاف کی مزید تربیت پر زور
ہفتہ 7 جون 2014 23:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں نئے چینی انجنوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سٹاف کی مزید تربیت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ دور میں بند ہونے والی پسنجر ٹرینوں کی مرحلہ وار بحالی پر بھی غور کیا گیا اور اتوار 8جون سے فیض احمد فیض ٹرین لاہور ۔
نارووال ۔ لاہور کی بحالی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرپرسن پاکستان ریلویز پروین آغا، سیکریٹری ریلوے بورڈ آفتاب اکبر، جنرل منیجر آپریشنز انجم پرویز، جنرل منیجر مینوفیکچرنگ اینڈ سروسز اسد احسان سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طویل رخصت پر بیرونِ ملک گئے ہوئے ریلوے افسران کی واپسی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا اور ان کی جلد واپسی کویقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.