Live Updates

تحریک انصاف ظلم کا نظام کسی صورت قبول نہیں کرے گی: عمران خان،جج صاحبان قوم انصاف کے لئے آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، کیا آپ لوگوں کو انصاف دیں گے، تحریک انصاف کے قائد کا سیالکوٹ میں‌جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 7 جون 2014 23:25

تحریک انصاف ظلم کا نظام کسی صورت قبول نہیں کرے گی: عمران خان،جج صاحبان ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) عمران خان کا کہنا ہے قوم کے جذبے اور جنون کو اب کوئی نہیں روک سکتا، ملک میں حقیقی جمہوریت آنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ عمران خان نے حافظ آباد کے ڈی پی او کی آڈیو ریکارڈنگ جلسے میں سنا دی۔ ڈی پی او حافظ آباد ریکارڈنگ میں (ن) لیگ کیلئے ووٹ مانگ رہا تھا۔جناح اسٹیڈیم میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا تحریک انصاف کے جنون کو کوئی نہیں روک سکتا۔

47 سینٹی گریڈ میں آپ انصاف لینے کے لئے نکلے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا جج صاحبان قوم انصاف کے لئے آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، کیا آپ لوگوں کو انصاف دیں گے۔ حلقہ این اے 118 میں جسٹس (ر) منیر مغل نے گنتی کے دوران انکشاف کیا 90 ہزار بوگس تھے، نادرا کا چیرمین سی سی ٹی وی کیمرا بند کر کے بیگ کھول کر ووٹ تبدیل کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس صاحب اس رپورٹ کو غور سے پڑھیں۔

گیارہ مئی کو سب سے بڑا فراڈ ہوا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا آزاد عدلیہ کے لیے 8 روز جیل میں گزارے۔ انہوں نے کہا ہمارے امیدوار حامد رضا نے انصاف کے لئے 57 لاکھ روپے خرچ کیے، مخالف امیدوار نادرا کے زریعے سیل ہوئے بیگ کو کھلوا کر تبدیل کر رہا ہے جب یہ سب کچھ ہو گا تو چیف صاحب ہم سڑکوں پر نہیں جائیں گے تو کدھر جائیں گے؟۔ انہوں نے کہا کراچی کے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بھی مانا شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہے۔

عمران خان نے کہا زبیر خان نے 70 ہزار ووٹوں کی گنتی کرائی تو صرف ساڑھے 6 ہزار ووٹ باقی سارا جعلی نکلا۔ پی پی 160 میں ریٹرننگ افسر کو چار مہینے تک بیگ ہی نہیں ملے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا 2008 میں (ن) لیگ کو 68 لاکھ ووٹ ملے تو 2013 میں ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ کیسے پڑ گئے؟۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا نواز شریف کے سرگودھا کے حلقے ٹوٹل 1500 ووٹ تھا ،8 ہزار ووٹ کیسے پڑ گئے اور جب پوچھا گیا تو کہتے ہیں ٹائپنگ کی غلطی ہے، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں اور کتنی ٹائپنگ کی غلطیاں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا پنجاب کے پچھلے پانچ سال میں اسپتال ،پولیس کا نظام ٹھیک ہوا ؟۔ پنجاب میں نہ بجلی نہ گیس ، کیا کیا جو ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ پڑ گئے؟۔ ہمیں چار حلقوں میں انصاف مانگتے ہوئے ایک سال ہو گیا ملک میں حقیقی جمہوریت آنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ پاکستان میں عوام کسی اور کیلئے نکلتی ہے منتخب کوئی اور ہو جاتا ہے۔ عمران خان نے حافظ آباد کے ڈی پی او کی آڈیو ریکارڈنگ جلسے میں سنا دی۔

ڈی پی او حافظ آباد ریکارڈنگ میں (ن) لیگ کیلئے ووٹ مانگ رہا تھا۔ چیف جسٹس صاحب اگر اس طرح کے الیکشن کرانے ہیں تو عوام انصاف کیلئے کدھر جائیں گے۔ بجٹ غریب آدمی کیلئے نہیں ہے حقیقی جمہوریت تک معاشی ،جمہوری انقلاب نہیں آ سکتا بجلی کے پیداواری منصوبوں میں پیپلز پارٹی دور میں کمیشن 15 فیصد تھی جو 27 فیصد ہو گئی۔ عمراں خان نے کہا کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں چل سکتا، سڑکوں پر جا کر انصاف لیں گے۔

انہوں نے کہا فرعون کا نام لیے بغیر تقریر ختم نہیں کر سکتا ، دبئی میں فرعون می رشکیل الرحمان بیٹھا ہے۔ پچھلے سال محمد علی نے نواز شریف کو خط کے زریعے لکھا، شکیل الرحمان مجھے بلیک میل کر رہا ہے۔ 98 میں میرشکیل الرحمان نے نوازشریف کوبھی بلیک میل کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پی سی بی کا چیرمین بھی میرشکیل الرحمان رکھواتا ہے،اسٹیٹ بنک کے گورنر کو بھی میرشکیل الرحمان نے دھمکیاں دیں، شکیل الرحمان نے نواز شریف کو تو بلیک میل کر لیا لیکن مجھے نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا حکومت جیو کیلئے بہت نرم گوشہ رکھتی ہے میری ذات پر حملہ کیا گیا ، آئی ایس آئی کے چیف سے جو کچھ کیا قوم سے معافی مانگو۔ عمران نے مطالبہ کہا کہ پیمرا کو مضوط باڈی بنایا جائے، پیمرا نے جیو کو بہت کم سزا دی گئی۔ عمران خان نے کہا 22 جون کو سونامی بہاولپور میں جلسہ کرے گا۔ جلسے میں مردوں کے ساتھ خواتین نے بھرپور شرکت کی پاکستانی اور پارٹی پرچم لہراتی رہیں۔ بچوں نے پی ٹی آئی کی پرچم کی شرٹس پہنیں اور چہروں پر پارٹی پرچم کی پینٹنگز بنوائیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں حکومت سے انتخابی دھاندلی کا حساب چاہتی ہیں۔ دن بھر کی گرمی میں بھی کارکنوں کا جوش و خروش کم نہ ہوا اور اسٹیڈیم پورا دن نعروں سے گونجتا رہا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات