آسٹریلیا کی 21 سالہ حسینہ ٹیگن مارٹن نے مس یونیورس کا تاج سَر پر سجا لیا

پیر 9 جون 2014 16:25

آسٹریلیا کی 21 سالہ حسینہ ٹیگن مارٹن نے مس یونیورس کا تاج سَر پر سجا ..

میلبرن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) آسٹریلیا کی 21 سالہ حسینہ ٹیگن مارٹن نے مس یونیورس 2014 کا تاج سَر پر سجا لیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے مقابلہ حسن میں دنیا بھر کے 44 ممالک سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں نے شرکت کی تاہم مقابلے میں شریک حسیناؤں میں سے 31 ہی آخری مرحلے تک رسائی حاصل کرپائیں جس میں 21 سالہ آسڑیلوی ماڈل ٹیگن مارٹن کو مقابلے میں شریک لڑکیوں میں سب سے زیادہ دلکش اور پُرکشش خاتون کے اعزاز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیگن مارٹن اس سے قبل دو مرتبہ اس مقابلے میں شرکت کرچکی ہیں اور وہ 2011 میں پہلی رنر اپ قرار پائیں تھیں تاہم رواں برس قسمت نے یاوری کرہی لی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

دوسری جانب مقابلے میں شریک ان ہی کی ہم وطن حسینہ کرسٹی کالچر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیگن مارٹن کا انتخاب مقابلے سے پہلے ہی کردیا گیا تھا کیونکہ آخری مرحلے میں ان سمیت کئی حسینائیں ٹیگن سے بھی زیادہ خوبصورت اور دلکش ملبوسات میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :