Live Updates

تحریک انصاف پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے، جاوید ہاشمی

پیر 9 جون 2014 17:10

تحریک انصاف پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے، جاوید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج خراب کیا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بیرونی قوتیں بھی ملوث ہیں، ہر پاکستانی کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے لیکن ان کی جماعت پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے کیونکہ ہماری نظر میں مذاکرات ہی ملک میں امن کا راستہ ہے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تھی لیکن انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے کئی مرتبہ متنبہہ کئے جانے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے مناسب اقدامات نہیں کئے کئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات