کلیئرنس آپریشن کے بعد کراچی ایئرپورٹ پروازوں کے لئے بحال

پیر 9 جون 2014 17:53

کلیئرنس آپریشن کے بعد کراچی ایئرپورٹ پروازوں کے لئے بحال

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے پر فوج اور رینجرز کی کلیئرنس کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن کے بعد ایئرپورٹ کا کنٹرول سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا جب کہ آپریشن مکمل ہونے پر ایئرپورٹ کو مسافروں کے لئے کھول دیا گیا اور فلائٹ آپریشن بھی بحال کردیا گیا۔

ایئرپورٹ کو مسافروں کے لئے کھولے جانے پر گزشتہ رات سے وہاں پھنسے مسافروں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رات سے شدید بے چینی کا شکار تھے تاہم اب فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر ان کی مشکل حل ہوگئی۔

حملے کے بعد ایئرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جب کہ اے ایف ایف اور سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو سخت چیکنگ کے بعد ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :