کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سے ہمارے 7 ملازمین لاپتا ہیں، نجی کارگو سروس کا دعویٰ

پیر 9 جون 2014 18:12

کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سے ہمارے 7 ملازمین لاپتا ہیں، نجی کارگو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) کراچی ایئر پورٹ پر کام کرنے والی نجی کارگو سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے بعد سے ان کے 7 ملازمین لاپتا ہیں اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ مطابق کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ رات ہونے والے حملے کے نتیجے میں ٹرمینل ٹو پر کام کرنے والی نجی کارگو سروس کے 7 ملازمین کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین سی بی اے یونین ورکرز نے دعویٰ کیا ہےکہ گزشتہ رات حملوں کے بعد سے نجی کارگو سروس کے 7 ملازم لاپتا ہیں جن میں شیزان،نبیل،فرید،سیف،سلطان،فرحان اور عنایت شامل ہیں،لاپتا ملازمین میں لوڈرزاور 4کارگو اسسٹنٹ شامل ہیں۔

چیرمین یونین کے مطابق ملازمین سے رات گیارہ سے ساڑھے گیارہ کے درمیان آخری رابطہ ہوا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے اور مسلسل دھماکوں کے باعث کولڈ اسٹوریج میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملازمین سے اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ملازمین نے جس کولڈ اسٹوریج میں پناہ لی تھی اس کا ٹمپریچر 2.8 ہوتا ہے جبکہ بجلی منقطع ہونے کےبعد وہاں سانس لینے کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہوتا اور نہ ہی موبائل سگنل موجود ہوتے ہیں۔چیئرمین یونین کا کہنا ہے ملازمین کی تلاش کے لیے ہماری کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :