ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

جمعہ 13 جون 2014 12:15

ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، مساجد میں خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شب برات کے سلسلے میں مساجد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، مسلمان آج شب رب کائنات کے حضور سر بسجود ہوکر توبہ و استغفار اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت، صحت و تندرستی، رزق حلال کے حصول کی دعائیں کریں گے۔

آج کی رات کی مناسبت سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی، قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کے لیے صفائی ستھرائی اور روشنی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔