شیخ رشیدعمران خان اورچوہدری برادران کیساتھ ملکرجمہوریت پرحملہ کرناچاہتےہیں، سعدرفیق

جمعہ 13 جون 2014 14:16

شیخ رشیدعمران خان اورچوہدری برادران کیساتھ ملکرجمہوریت پرحملہ کرناچاہتےہیں، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید عمران خان اور چوہدری برادران کے ساتھ مل کر جمہوریت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری آئین اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، طاہر القادری کینیڈا میں بیٹھ کر عوام کو جمہوری نظام کے خلاف اکسا رہے ہیں جب کہ شیخ رشید تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور چوہدری برادران کے ساتھ مل کر جمہوریت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کام ہی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کئے جانے والے کاموں پر تنقید کرنا ہے جب کہ چوہدری برادران دوسروں کا سہارا لے کر سیاست میں خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید ٹرین کی 2 بوگیاں بک کرا کے پوری ٹرین کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، اگر شیخ رشید کو ٹرین مارچ کرنی ہے تو پوری ٹرین بک کرالیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، پرویز مشرف کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسے قبول کریں گے۔