حکومت پرویز مشرف کو سزا دیئے بغیر نہ جانے دے،جاوید ہاشمی

جمعہ 13 جون 2014 15:50

حکومت پرویز مشرف کو سزا دیئے بغیر نہ جانے دے،جاوید ہاشمی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف آئین توڑنے والا ڈکٹیٹر ہے ، حکومت پرویز مشرف کو سزا دیئے بغیر نہ جانے دے ، آئین کی دھجیاں اڑانے والا سابق صدر اگر بچ نکلا تو جمہوریت کو دوبارہ بھی خطرہ ہوسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئینی راستہ اختیار کرکے سابق صدر پرویز مشرف کو سزا دلوانے کی کوشش کی ہے جو کہ ناکافی ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ پرویز مشرف کیخلاف مزید کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرے ۔ پرویز مشرف آئین توڑنے والا ڈکٹیٹر ہے جو آئین کو توڑے اس کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے ۔ پرویز مشرف اگر ملک چھوڑ کے چلا گیا تو قوم اس حکومت کو کبھی معاف نہیں کرے گی جبکہ آئندہ بھی جمہوریت کو خطرہ رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :