،، حکو مت بمقا بلہ مشر ف ،، ن لیگ کا مشرف کا نا م ای سی ایل سے نکا لنے با رے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر نیکا فیصلہ

جمعہ 13 جون 2014 17:12

،، حکو مت بمقا بلہ مشر ف ،، ن لیگ کا مشرف کا نا م ای سی ایل سے نکا لنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) مسلم لیگ نواز کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز مشرف کا نا م ای سی ایلسے نکا لنے با رے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریگی ۔ جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کا حق ہے کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کے ای سی ایل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کرے اور بہت جلد ہم سندھ ہائی کورٹ کا مشرف کے حوالے سے فیصلہ چیلنج کرینگے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین کے حوالے سے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ عمران خان غیر جمہوری لیڈر ہیں وہ جمہوریت کو ختم کرنے کا راستہ بنا رے ہیں ۔

طاہر القادری چھ ارب لے کر حکومت کیخلاف ا حتجاج کرتے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کیلئے کوئی بھی تکلیف برداشت نہیں کی جبکہ طاہر القادری صرف چھ ارب لے کر حکومتوں کیخلاف احتجاج کرنے والے بندے ہیں عمران خان کا المیہ ہے کہ وہ جلسوں میں صرف جھنڈے اور سر گنتے ہیں عمران خان جلسوں سے غیر جمہوری طاقتیں فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں مشرف کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت کو اپیل کیلئے دیئے جانے والے وقت کو کم کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں مشرف کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے حکومت کو جو اپیل کیلئے پندرہ دن کا وقت دیا ہے وہ بہت طویل ہیلہذا عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپیل کے وقت کو کم کرے کیونکہ ان کی والدہ بیرون ملک شدید علیل ہیں اور وہ ان کی تیمارداری اور خیروعافیت کیلئے جلد از جلد ملنا چاہتے ہیں ۔

مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت سے استدعا کی کہ مشرف کی درخواست کی سماعت آج ہفتہ کو کی جائے جس پر عدالت نے فوری سماعت کیلئے مشرف کی درخواست منظور کرلی جس کی سماعت پیر کو جسٹس علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل بینچ کریگا ۔

متعلقہ عنوان :