پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ، ترقیاتی بجٹ کا 36 فیصد جنوبی پنجاب پر لگانے کا اعلان، توانائی کے شعبے کے لئے 31 ارب روپے مختص، آئندہ مالی سال پچاس ہزار یلو کیب فراہم کی جائیں گی’وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان

جمعہ 13 جون 2014 21:39

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ، ترقیاتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2014ء) پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ، ترقیاتی بجٹ کا 36 فیصد جنوبی پنجاب پر لگانے کا اعلان، توانائی کے شعبے کے لئے 31 ارب روپے مختص، آئندہ مالی سال پچاس ہزار یلو کیب فراہم کی جائیں گی’وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان پنجاب کا بجٹ تقریر کا آغاز کیا اپوزیشن کے متعدد ارکان اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر شور شرابا شروع کر دیا اور بجٹ کاپیاں اٹھا کر اپوزیشن سپیکر کے گرد جمع ہو گئے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا حکومت نے پسماندہ طبقے کو اولین ترجیح میں رکھا، تیرہ سو ایک سے لیکر پندرہ سو سی سی تک کی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس 3 ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کر دیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پندرہ سو ایک سے لیکر دو ہزار سی سی تک گاڑیوں کا ٹیکس 45 سو سے بڑھا کر نو ہزار کر دیا گیا ہے جبکہ دو ہزار ایک سے لیکر 25 سو سی سی تک گاڑیوں کا ٹیکس 6 ہزار سے بارہ ہزار کر دیا گیا، 25 سو سی سی سے زائد پاور کی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس دس ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کر دیا گیا ، سات سیٹ یا اس سے زائد سیٹوں والی گاڑیوں و جیپ کا ٹوکن ٹیکس فی سیٹ 8 سو سے بڑھا کر 25 سو کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا دانش اسکول کا منصوبہ غریب عوام کیلئے تحفہ ہے، ترقیاتی منصوبوں کو اقتصادی ترقی کے طور پر استعمال کریں گے۔ وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا آئندہ مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد ہے، ڈی جی پی کا سالانہ شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد مقرر کیا ہے اور ڈی جی پی کاسالانہ شرح نمو 8 فیصد تک لائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا جنوبی پنجاب کی آبادی صوبے کی آبادی کا 31 فیصد ہے اور ترقیاتی فنڈز کا36 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا گیا ، جنوبی پنجاب کو ماضی میں بھی آبادی سے زائد فنڈ رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا آئندہ 4 سال کے دوران 70 لاکھ افراد کو غربت کی لکیر سے اوپر لے آئیں گے، 20 لاکھ افراد کو فنی تربیت دینے کے لیے6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، دو سال میں 20 لاکھ افراد کو فنی تربیت دیں گے اور آئندہ 4 برسوں کے دوران 40 لاکھ نئے روزگار پیدا ہوں گے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب کے بجٹ کا حجم ایک ہزار 44 اعشاریہ نو ارب روپے ہے گزشتہ سالہ کی نسبت بجٹ میں سولہ اعشاریہ چار فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 699 اعشاریہ نو بلین ہے ترقیاتی بجٹ کا حجم تین سو پنتالیس ارب روپے ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں انیس ارب روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبائی ٹیکس محاصل سے ایک سو 64 اعشاریہ سات ارب روپے اکٹھے ہوں گے۔ صوبائی ٹیکس محاصل کا ہدف گزشتہ بجٹ سے تیس فیصد زائد ہے جنرل ریونیو سے ایک سو 33 اعشاریہ ایک بلین روپے اکٹھے کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ لگڑری اور بڑی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں سو فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہزار سی سی گاڑی تک ٹیکس کی سابق شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :