چین پرواضح کر دیا کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے اپنی فوج واپس بلائے، سشما سوراج،پاکستان کو بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین کسی بھی صورت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے،بیان
جمعہ 13 جون 2014 23:05
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2014ء) بھارتی وزیر خارجہ سنماسوراج نے واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی واپسی کو یقینی بنائے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو بحال کیا جا سکے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے چینی ہم منصب کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے وزیر داخلہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تناعہڈ کو حل کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے تاہم بھارت اپنے مفادات کو کسی بھی صورت حال کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے چینی لبریشن آرمی اور انجینئروں کی واپسی کو یقینی بنائے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو بحال کیا جا سکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بڑی تعداد میں چینی لبریشن آرمی موجود ہے اور اٹیلی جنس اداروں نے اطلاعات فراہم کی ہیں کہ پارلیمانی الیکشن کے دوران12 سو کے قریب لبریشن آرمی کے اہلکاوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے تاہم ہمسایہ ممالک کو بھارت کی مثبت کوششوں کا جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے ضمن میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم پاکستان کو بھارت مخالف سرگرمیوں کے لئے اپنی سرزمین کسی بھی صورت میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.