شوہر ڈینئیل ہی میرے پرنس چارمنگ ہیں، سنی لیون

ہفتہ 14 جون 2014 11:54

شوہر ڈینئیل ہی میرے پرنس چارمنگ ہیں، سنی لیون

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ ’’میرے شوہر ہی میرے پرنس چارمنگ ہیں‘‘۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ ایسی نجی زندگی جی رہی ہیں جیسے پریوں کی کہانیاں ہوتی ہیں اور اس دنیا کے پرنس چارمنگ ان کے شوہر ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میڈیا پر یہ افواہیں بھی اڑیں کہ وہ اپنے شوہر ڈینئیل سے طلاق لے رہی ہیں یہ خبریں بے بنیاد ہیں، سچ یہ ہے کہ ان کا رشتہ اتنا زیادہ پختہ ہے کہ دونوں کبھی الگ ہو ہی نہیں سکتے ہیں۔

دونوں ہر معاملے میں ایک دوسرے کی ڈھال بن کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ان کے شوہر ایک اچھے انسان ہیں جو ان سے بے حد پیار کرتے ہیں اور وہ اپنے شوہر کے بغیر نہیں جی سکتی ہیں۔ سنی لیون نے کہا میں تینوں خانز کے ساتھ ون بائی ون کام کی خواہاں ہوں، سخت محنت سے کام کے لیے پرعزم ہوں اور بالی ووڈ کے تینوں فانز میری ترجیحی فہرست میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ کام کرنے کی خواہاں ہوں۔