گجرات: محنت کش نے ہسپتال کا بل جمع کروانے کیلئے دو نومولود بیٹیاں فروخت کر دیں

ہفتہ 14 جون 2014 13:24

گجرات: محنت کش نے ہسپتال کا بل جمع کروانے کیلئے دو نومولود بیٹیاں فروخت ..

گجرات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء)گجرات میں ہسپتال کا بل جمع نہ کرا سکنے پر محنت کش کی 2 جڑواں بیٹیاں فروخت کر کے ہسپتال عملہ نے 32 ہزار 500 روپے وصول کر لیے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی علاقے میں رہائش پذیر پٹھان خاندان کی بچی نادرہ بی بی زوجہ بلال خان کی ڈلیوری کے سلسلہ میں جلالپورجٹاں کے نجی ہسپتال علی کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم پر داخل کروائی گئی جہاں ہسپتال میں 2 جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی اور اس کے اخراجات کی مد میں 32ہزار پانچ سو روپے کا بل مریضہ اور اس کے لواحقین ادا نہ کر سکے جس پر ہسپتال کی ملازمہ سلطانہ بی بی نے انہیں بچیاں فروخت کر کے ہسپتال کا بل ادا کرنیکی ترغیب دیدی اور بچیوں کے سنہری مستقبل کی نوید سنائی جس پر والدین بچیاں فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کی انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے ہاتھوں دونوں بچیوں کا مبینہ طور پر لاکھوں روپے میں سودا کیا اور بچیوں کے والد بلال خان سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا ۔ دریں اثناء رابطہ کرنے پر ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ والدین نے خود بچیاں فروخت کی ہیں ، مجھے تو عملہ نے حقیقت سے بعد میں آگاہ کیا ہے ہم نے تو صرف اپنا میڈیکل بل وصول کیا ہے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ علم نہیں ہے کہ بچیوں کو کتنے میں فروخت کیا گیا ہے۔

گجرات (دنیا نیوز)گجرات میں ہسپتال کا بل جمع نہ کرا سکنے پر محنت کش کی 2 جڑواں بیٹیاں فروخت کر کے ہسپتال عملہ نے 32 ہزار 500 روپے وصول کر لیے۔

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی علاقے میں رہائش پذیر پٹھان خاندان کی بچی نادرہ بی بی زوجہ بلال خان کی ڈلیوری کے سلسلہ میں جلالپورجٹاں کے نجی ہسپتال علی کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم پر داخل کروائی گئی جہاں ہسپتال میں 2 جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی اور اس کے اخراجات کی مد میں 32ہزار پانچ سو روپے کا بل مریضہ اور اس کے لواحقین ادا نہ کر سکے جس پر ہسپتال کی ملازمہ سلطانہ بی بی نے انہیں بچیاں فروخت کر کے ہسپتال کا بل ادا کرنیکی ترغیب دیدی اور بچیوں کے سنہری مستقبل کی نوید سنائی جس پر والدین بچیاں فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے ہاتھوں دونوں بچیوں کا مبینہ طور پر لاکھوں روپے میں سودا کیا اور بچیوں کے والد بلال خان سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا ۔ دریں اثناء رابطہ کرنے پر ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ والدین نے خود بچیاں فروخت کی ہیں ، مجھے تو عملہ نے حقیقت سے بعد میں آگاہ کیا ہے ہم نے تو صرف اپنا میڈیکل بل وصول کیا ہے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ علم نہیں ہے کہ بچیوں کو کتنے میں فروخت کیا گیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/225432#sthash.9bO6QfQq.dpuf