بھارتی کھلاڑی ایم ایس دھونی کی رواں سال آمدنی کم ہو کر 30ملین ڈالر رہ گئی

ہفتہ 14 جون 2014 16:26

بھارتی کھلاڑی ایم ایس دھونی کی رواں سال آمدنی کم ہو کر 30ملین ڈالر رہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) ایم ایس دھونی نہ صرف واحد کرکٹر بلکہ لسٹ میں جگہ پانے والے اکلوتے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں،جن کی سالانہ کمائی جو 2013میں 31.5ملین امریکی ڈالر تھی، اس سال کم ہو کر 30ملین ڈالر رہ گئی ہے،لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی انگلینڈ کے فٹ بال سٹار وین رونی،دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ اورباسکٹ بال کے کھلاڑی ڈوین ویڈ سے زیادہ کمائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں حیران کن طور پرپہلے نمبر پر باکسر فلائیڈ مے ویدر ہیں،جنہوں نے 14ویں پوزشین سے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کی دولت 105ملین ڈالر ہے۔ گولف کے بے تاج بادشاہ ٹائیگر وڈز پہلی پوزیشن سے چھٹی پر اور ٹینس سٹار راجر فیڈرر دوسری پوزیشن سے ساتویں پر آ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :