امریکا کا جنگی بحری بیڑا خلیج بھجوانے کا اعلان، حملوں کیلئے بغیر پائیلٹ جاسوسی طیاروں سمیت لڑاکا جہاز استعمال کرنے پر غور

ہفتہ 14 جون 2014 21:28

امریکا کا جنگی بحری بیڑا خلیج بھجوانے کا اعلان، حملوں کیلئے بغیر پائیلٹ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء) مریکا نے اپنے لڑاکا جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا عراق بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بحری بیڑے کی خلیج روانگی کا مقصد صدر باراک اوباما کو عراق میں پیدا ہونے والے صورتحال کے پیش نظر فوجی کارروائی کے آپشن پر غور کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ انکشاف ایک امریکی عہدیدار ن مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی عہدیدار بتایا کہ واشنگٹن جارج ایچ ڈبلیو بش نامی طیارہ بردار بحری بیڑے کو حرکت میں لانا چاہتا ہے تاکہ امریکی صدر کو ممکنہ فضائی کارروائی کا آپشن میسر آ سکے۔ ادھرغیر ملکی خبر رساں ادارے نے امریکی حکام سے ایک بیان منسوب کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر اوباما فضائی حملوں کے لئے بغیر پائیلٹ جاسوسی طیاروں سمیت لڑاکا جہاز استعمال کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔" اہلکار کے بقول: "عراق کے اندر سیٹلائیٹ نگرانی اور خفیہ معلومات جمع کرنے کے نظام میں بہتری بھی صورتحال پر قابو پانے میں معاون ہو سکتی ہے۔