مصری حکومت کا یو ٹیوب انتظامیہ سے جنسی زیادتی کا شکار کی ویڈیو ہٹا نے کا مطالبہ

ہفتہ 14 جون 2014 21:28

مصری حکومت کا یو ٹیوب انتظامیہ سے جنسی زیادتی کا شکار کی ویڈیو ہٹا نے ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء)مصر ی حکومت نے یو ٹیوب انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریر چوک پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے اندوہناک واقعے کی ویڈیو ہٹا دی جائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر کے ترجمان ایہاب بداوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''واشنگٹن میں مصری سفارت خانے نے یو ٹیوب انتظامیہ سے اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صدر عبدالفتاح کے حلف صدارت کے موقع پر خاتون کے ساتھ غیر معمولی حد تک دست اندازی کی ویڈیو فوری طور پر ہٹائی جائے ۔

واضع رہے کہیو ٹیوب انتظامیہ نے ایسی ویڈیو ہٹا دی ہے جس میں جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خاتون کی شناخت واضح طور پر نظر آتی ہے۔ تاہم ایسی ویڈیوز ابھی بھی اپ لوڈ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جن تصاویر میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں ہے۔یو ٹیوب انتظامیہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ''ہم انفرادی حقوق کا احترام کرتے ہیں اس لیے ہم نجی زندگی متاثر ہونے کی شکایت پر پہلے ہی وہ ویڈیو اتار چکے ہیں جس سے واضح طور پر متاثرہ خاتون کی شناخت ہو سکتی تھی۔