پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی پینے سے مستقل سَر درد کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے ،طبی تحقیق

ہفتہ 14 جون 2014 23:38

پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی پینے سے مستقل سَر درد کا عارضہ لاحق ہو سکتا ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء) پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی پینے سے مستقل سَر درد کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے ۔امریکامیں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے ثابت کر دیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں اور کپوں کی تیاری میں Bisphenol Aنامی کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے جو آدھے سَر کے درد کا سبب بنتا ہے۔

(جاری ہے)

کینساس یونیورسٹی میں ہونیوالی اس تحقیق میں طبی ماہرین نے بتایا کہ یہ کیمیکل موٹاپے اور دِل کے امراض کا باعث تو بنتا ہے تاہم حالیہ ریسرچ میں واضح ہو چکا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں اور کپس کا استعمال میگرین (آدھے سَر کے درد)کا مریض بنا دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :