شمالی وزیرستان آپریشن، وزیراعظم آج پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے
پیر 16 جون 2014 11:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) وزیراعظم آج پارلیمنٹ کو شمالی وزیرستان آپریشن کے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو آپریشن کے دوران عام شہریوں کے نقصانات کو کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور سیاسی جماعتوں کو شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن پر اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم کو آپریشن کی تفصیلات سے مکمل طور پر آگاہ رکھا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آپریشن کے دوران عام شہریوں کے نقصانات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے۔ ادھر وزارت خزانہ نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں مسلح افواج کی تمام ضروریات پوری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے تمام مالی وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی معشیت کو اب تک 103 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے اور قوم مزید نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.