پولیس مقابلے میں ڈاکو کی ہلاکت و گرفتاری ، پولیس کی کامیابی ہے ،ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان

جمعرات 19 جون 2014 19:55

ٹنڈو محمد خا ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2014ء) پولیس مقابلے میں ڈاکو کی ہلاکت و گرفتاری ، پولیس کی کامیابی ہے ، ضلع ٹنڈومحمدخان کے بدنام زمانہ ڈاکو کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو شاباشی کیساتھ ساتھ انعام اور ترقیاں دیں جائیں گی ، کسی کو ضلع ٹنڈومحمدخان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ بات ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نسیم آرا پنھور نے ڈپٹی کمشنر آصف میمن کے ہمراہ اپنے آفیس میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ٹنڈومحمدخان کے نزدیک بھرگڑی گھوٹ کی چیک پوسٹ انچارج روشن لغاری کو اطلاع ملی کے تین ڈاکو ٹنڈو فضل روڈ پر سے موٹر سائیکلیں چھین کر محبت خان بھرگڑی گھوٹ کی چیک پوٹ کی طرف آرہے ہیں ، اطلاع ملتے ہی چیک پوسٹ انچارج پوزیشن سنبھا ل کر سامنے سے آنے والے ڈاکوؤں نے سپاہی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں پولیس جوان نے بھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو رزاق عرف کدڑی ہلاک ہوگیا ، جس پر مختلف تھانوں میں 8مقدمات درج ہیں جبکہ ڈاکوؤں کا سرگنہ نواز ملاح جو کہ ٹانگ میں گولی لگنے کے سبب زخمی ہوگیا جس پر ٹنڈومحمدخان بدین ، ہوسڑی ، حیدرآباد ، ٹنڈو الہیار اور سندھ کے دیگر تھانوں میں اسلحہ آرڈیننس قلم 302,342,392اغوا برائے تاوان ، قتل کے 24مقدمات درج ہیں ، جن میں وہ مفرور تھا جبکہ فائرنگ کے بعد تیسرا نامعلوم ڈاکو گنے کے کھیتوں میں فرار ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی ، ڈی ایس پی خالد رستمانی ، ایس ایچ او منورساریو ، ضلع بھر کی پولیس کے ہمراہ جائے واقعہ پر پہنچے اور گنے کے کھیتوں کا محاصرا کر لیا ، مگر تیسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، موقع پر گردو نواہ کے ہزاروں دیہاتی جمع ہوگئے اور چیک پوسٹ انچارج روشن لغاری عرف لاہوتی کے حق میں نعرے لگانے لگے ، کیوں کہ مذکورہ ملزمان نے علاقے کے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا تھا ، جبکہ زخمی ڈاکو نواز ملاح جو کہ ڈاکوؤں کا سرغنہ کو زخمی حالت میں سول اسپتال حیدرآباد داخل کردیا گیا ، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، جبکہ ٹنڈومحمدخان پولیس نے تینوں افرادوں پر الھڈنو کولاچی کی مدیت میں ایف آئی آر نمبر 94/2014دفعہ 324.353.392.34پی پی سندھ آرنر ایکٹ کے تحت موٹر سائیکلیں اور نقدی چھیننے کی ایف آئی آر درج کر لی ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ ڈاکو گردو نواہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے ، ہمارے ایک جوان کی ہمت کے سبب ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ تیسرے مفرور ڈاکوؤں کیلئے پولیس کی ٹیمیں مقرر کردی گئی ہیں ، ڈی ایس پی خالد رستمانی اور ایس ایچ او منور ساریو کی سربراہی میں ایک ٹیم تحقیقات کررہی ہے ، اس موقع پر ایس ایس پی نسیم آرا پنھور نے بہادر سپاہی روشن لاہوتی کو 50ہزار روپے نقد انعام دیا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :