شمالی وزیرستان:آپریشن ضرب عضب میں مزید دہشتگرد ہلاک ، کئی ٹھکانے تباہ
جمعہ 20 جون 2014 11:17
میران شاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے متعدد دہشت گرد مارے گئے ، دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ، قبائلیوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے دی جانے والی مہلت کا آج آخری روز ہے۔ آپریشن ''ضرب عضب'' کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں نے میران شاہ کے قریب قطب خیل میں شیلنگ کی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ اُن کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان سے عام شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ قبائلیوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے دی جانے والی مہلت کا آج آخری روز ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران 70 ہزار کے قریب افراد محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوئے ہیں ۔ نقل مکانی کرنے والوں کی شناخت کیلئے نادرا کا تصدیقی نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
عسکری ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی تکمیل کی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی ۔
دہشتگردوں کے رابطے روکنے کیلئے مواصلاتی نظام کو جام کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق افغان موبائل سموں کی روک تھام کیلئے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ افغانستان نے آپریشن کے دوران تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران انسانی حقوق کا بخوبی خیال رکھا جا رہا ہے ۔ جوانوں کو اس حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے ، فضائی حملے بھی نپے تلے انداز میں کیے جا رہے ہیں۔ -آپریشن ''ضرب عضب'' کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں نے میران شاہ کے قریب قطب خیل میں شیلنگ کی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ اُن کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان سے عام شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ قبائلیوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے دی جانے والی مہلت کا آج آخری روز ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران 70 ہزار کے قریب افراد محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوئے ہیں ۔ نقل مکانی کرنے والوں کی شناخت کیلئے نادرا کا تصدیقی نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی تکمیل کی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی ۔ دہشتگردوں کے رابطے روکنے کیلئے مواصلاتی نظام کو جام کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق افغان موبائل سموں کی روک تھام کیلئے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ افغانستان نے آپریشن کے دوران تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران انسانی حقوق کا بخوبی خیال رکھا جا رہا ہے ۔ جوانوں کو اس حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے ، فضائی حملے بھی نپے تلے انداز میں کیے جا رہے ہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/226094#sthash.ZkpANdUe.dpuf
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.