بیرون ملک اثاثہ جات ،جواب داخل نہ کرانیوالے سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
جمعہ 20 جون 2014 12:01
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک اثاثہ جات کیس میں جواب داخل نہ کرانے والے سیاستدانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، سماعت کے دوران عاصمہ جہانگیر اور درخواست گزار بیرسٹر اقبال جعفری کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس خالد محمود خان نے کی ۔
عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، اعتزاز احسن اور عاصمہ جہانگیر کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عاصمہ جہانگیر نے عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا عدالتی نوٹس سے ہماری بے عزتی ہوئی ۔ ہمیں صرف ایک نوٹس ملا اس کے بعد آپ نے اشتہار جاری کروا دیا ۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا یہ مزنگ چونگی نہیں جہاں ہماری پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں جس پر جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پٹیشن پر اعتراض ہے تو تحریری جواب داخل کریں ۔(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ میں بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس خالد محمود خان نے کی ۔ عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، اعتزاز احسن اور عاصمہ جہانگیر کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عاصمہ جہانگیر نے عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا عدالتی نوٹس سے ہماری بے عزتی ہوئی ۔ ہمیں صرف ایک نوٹس ملا اس کے بعد آپ نے اشتہار جاری کروا دیا ۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا یہ مزنگ چونگی نہیں جہاں ہماری پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں جس پر جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پٹیشن پر اعتراض ہے تو تحریری جواب داخل کریں ۔ دوران سماعت درخواست گزار بیرسٹر اقبال جعفری اور عاصمہ جہانگیر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا عدالت میں یہ پٹیشن قابل سماعت ہی نہیں تاہم عدالت نے جواب داخل نہ کروانے والے تمام سیاستدانوں کے خلاف یک طرفہ کار روائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی سماعت سترہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے عدالت نے نوازشریف, شہباز شریف , عمران خان سمیت 26 سیاستدانوں کو بیرون ملک اثاثہ جات پر جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا. - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/226095#sthash.B2L3dKvN.dpuf
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.