اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخابی اصلاحات کیلئے 32 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 20 جون 2014 13:25

اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخابی اصلاحات کیلئے 32 رکنی کمیٹی قائم کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انتخابی اصلاحات کے لئے 32 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے انتخابی اصلاحات کے لئے تمام جماعتوں کے ارکان پر مشتمل کمیٹی 32 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی جو 3 ماہ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان پر مشتمل کمیٹی میں مسلم لیگ (ن ) کے 7، پیپلزپارٹی کے 4، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے 3، 3، جمعیت علما اسلام (ف)، مسلم لیگ (ق) اور دیگر جماعتوں کا ایک، ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ اسپیکر ایاز صادق نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے لئے تمام جماعتوں سے ارکان کے نام بھی مانگ لئے۔

متعلقہ عنوان :