کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن ، مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
جمعہ 20 جون 2014 14:16
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز سے مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے 2 جوان بھی شدید زخمی ہوگئے۔ دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دہشتگرد عابد مچھڑ کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے منگھو پیرمیں سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز کے کمانڈوز کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے محاصرے کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ بھرپور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جس میں عابد مچھڑ کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق عابد مچھڑ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر تھا جو منگھو پیر سے اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد پولیس کو دہشتگردی سمیت دیگر مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں، دوسری جانب 2 دہشگردوں کی ہلاکت کے بعد رینجرز نے علاقے میں ممکنہ طور پر مزید شرپسندوں کی موجودگی کے خدشہ کے پیش نظر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمی دونوں اہلکاروں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.