ڈنمارک میں ملک کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح ہو گیا

جمعہ 20 جون 2014 14:48

ڈنمارک میں ملک کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح ہو گیا

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء)ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پہلی بڑی اورباقاعدہ میناروں والی مسجد کا افتتاح ہو گیا ۔ اس مسجد کی تعمیر میں قطر نے مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ ڈنمارک میں اس سے قبل بھی کئی مساجد موجود ہیں۔ تاہم اسے ملک کی پہلی بڑی باقاعدہ مسجد قرار دیا جا رہا ہے۔ اس مسجد کی تعمیر کے لئے قطر کے حکام نے بیس ملین یورو فراہم کئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تارکین وطن کی مخالف جماعت ڈینش پیپلز پارٹی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ڈنمارک میں آباد مسلم برادری اور مقامی آبادی کے تعلقات میں تناو ہے۔ مسلمان ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔ جب کہ اس مسجد کی تعمیر کے خلاف ڈنمارک میں مظاہرے بھی کیے گئے ، اور اسلام دشمنوں نے باقاعدہ ایک مہم بھی چلائی۔ مگر جیسے ہی 6700سکوائر میٹر پر تعمیر کی جانے والی مسجد کا افتتاح ہوا تووہاں پر موجود کوپن ہیگن کی مسلم برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈنمارک میں دو لاکھ مسلمان آباد ہیں۔ اگرچہ افتتاحی تقریب میں کوئی ڈینش سیاستدان موجود نہ تھا۔ مسلمانوں کے ایک دشمن ملک میں اس شاندار مسجد کے قیام سے مسلم برادری میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔