بینظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی مظلوم ،پسماندہ طبقات کیلئے وقف کر رکھی تھی،آصف علی زرداری
جمعہ 20 جون 2014 18:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی1 6ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکنوں اور جمہوریت پسندوں کو مبارکباد پیش کی ہے، خاص کر خواتین اور تمام پسماندہ طبقات کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے مظلوم اور پسماندہ طبقات کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی۔
آج ہم اپنی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 61ویں سالگرہ اس وقت منا رہے ہیں جب قوم نے ملک سے عسکریت پسندی کے ذہن کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ جنگ محترمہ بینظیر بھٹو کا عزم تھا اور انہوں نے اس جنگ کی قیادت کی تھی اور اس جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔(جاری ہے)
آج دہشتگردی کے خلاف جنگ اسی عزم کی بازگشت ہے جس کا اظہار شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی شہادت کے روز کیا تھا۔
ہماری عظیم لیڈر کا یوم پیدائش دوہری خوشی کا باعث ہے کیونکہ آج ہم ملک کو سلامتی کے خطرہ کے خلاف لڑنے کا عزم کر رہے ہیں۔ آج ہم دہشتگردی کے خاتمہ اور جمہوری نظریات کے تحفظ کا عزم کر رہے ہیں اور ایک ہمہ جہت معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی ہوگی، جس کے لئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ساری زندگی جدوجہد کی۔ آج ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ کبھی بھی دہشتگردوں کو ان کا سیاسی ایجنڈا ملک پر طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور پاکستان کو ہمہ جہت ملک بنائیں گے اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ ووٹ کی پرچی سے ہوگا نہ کہ بندوق کی گولی سے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام کے ذہنوں اور دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے، پسماندہ طبقات کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان تمام نظیرات کی حفاظت کریں گے جن کے لئے ہمارے آباء و اجداد نے یہ ملک حاصل کیا تھا۔ آج ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے ملک میں جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لئے اپنی جان کی بازی لگا دی۔ آج ہم اپنی بہادر افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور عسکریت کے خلاف لڑتے ہوئے عظیم قربانیاں پیش کیں ۔ قوم ان تمام لوگوں کو نہیں بھلا سکتی اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.