تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ6ہزار ٹن اضافی تیل فراہم کرنیکافیصلہ

جمعہ 20 جون 2014 18:28

تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ6ہزار ٹن اضافی تیل فراہم کرنیکافیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء)وزارت پانی وبجلی نے رمضان المبارک کے دوران بجلی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنے کیلئے تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 6ہزار ٹن اضافی تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطا بق ان دونوں تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 24ہزار ٹن تک تیل سپلائی کی جارہی ہے جسے رمضان المبارک کے دوران 30ہزار ٹن یومیہ تک بڑھایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کوبھی پہلے ہی درخواست کی جا چکی ہے کہ وہ تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل خریداری کیلئے فنڈز جاری کر دے۔ذرائع نے بتایا کہ گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ملک میں بجلی کی طلب بھی 18ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ ساڑھے 14ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔