کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا

ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو اکسٹھ پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 20 جون 2014 19:26

کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) کراچی سٹاک مارکیٹ میں چھ روز کی مندی کا سلسلہ ٹوٹ گیا ، پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو اکسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی ، سیمنٹ اور بنکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔ پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس ہزار آٹھ سو پینتیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر پانچ کروڑ ستائیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :