ڈاکٹر طاہر القادری 23جون کی صبح ساڑھ سات بجے اسلام آباد ائیر پور ٹ پر پہنچیں گے

جمعہ 20 جون 2014 19:34

ڈاکٹر طاہر القادری 23جون کی صبح ساڑھ سات بجے اسلام آباد ائیر پور ٹ پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پیر 23جون کی صبح ساڑھ سات بجے اسلام آباد ائیر پور ٹ پر پہنچیں گے امیگریشن کلیئرنس کے بعد وہ تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ائیر پورٹ سے باہرآئینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اپنی آمد کے بعد ڈاکٹر محمد طاہر القادری سب سے پہلے راولپنڈی میں خطاب کرینگے اور پھر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جی ٹی روڈ سے گجرات پہنچیں گے جہاں وہ رات کو مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر قیام کرینگے اور جلسے سے بھی خطاب کرینگے منگل کی صبح وہ گجرات سے لاہور کیلئے ریلی کے ہمراہ روانہ ونگے اور لاہورپہنچنے پر وہ جلسے سے خطاب کرینگے جس میں وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کرینگے ۔