وزارت داخلہ نے غیر مکی سفارتکاروں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایات کردی۔ دس روز تک اہم پبلک مقامات اور بازاروں میں جانے سے گریز کریں‘غیر ملکیوں سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن بھی تیار ‘غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی‘وزارت داخلہ۔

جمعہ 20 جون 2014 19:44

وزارت داخلہ نے غیر مکی سفارتکاروں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) وزارت داخلہ نے غیر مکی سفارتکاروں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس روز تک اہم پبلک مقامات اور بازاروں میں جانے سے گریز کریں وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن بھی تیار کرلی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر ملکی سفارتکاروں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور سفارتکاروں اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ دس روز تک اہم پبلک مقامات اور بازاروں میں جانے سے گریز کریں دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے عیر ملکیوں کیلئے پالیسی گائیڈ لائن تیار کرلی ہے۔

جس کے تحت کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر مقیم ہونے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی پالیسی کے تحت غیر ملکی کو مدت ختم ہونے کے بعد جرمانہ اور ڈی پورٹ کردیا جائے گا مدت ختم ہونے سے پہلے ہی اسے ویزہ میں توسیع کیلئے درخواست دینا ہوگی اور مزید قیام کیلئے اسے حساس اداروں سے کلیئرنس کرانا ہوگی۔ پالیسی پر عمل درآمد کیلئے کسی بھی غیر ملکی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :