خیرپور، مختلف واقعات میں 2 خواتین کی خودکشیوں کی کوششیں‘ سیٹھووہ میں ڈوبنے والے بچے کی نعش 22 گھنٹے کے بعد برآمد کرلی

جمعہ 20 جون 2014 20:03

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) مختلف واقعات میں 2 خواتین کی خودکشیوں کی کوششیں‘ سیٹھووہ میں ڈوبنے والے بچے کی نعش 22 گھنٹے کے بعد برآمد کرلی‘ گاؤں نادر علی میں شادی شدہ عورت عجیباں خاصخیلی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا جبکہ گاؤں حاصل شاہ میں 25 سالہ صائمہ زوجہ عظیم کلہوڑو نے گھر والوں سے تنگ آکر زرعی زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی‘ صائمہ کو بھی تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے جبکہ خیرپور کے قریب سیٹھووہ نہر میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے تارو کٹوہر کی نعش غوطہ خوروں نے 22 گھنٹے کے بعد تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردی۔