خیرپور کے قریب روشن آباد میں ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے 70 سالہ عمر رسیدہ خاتون کراچی ایکسپریس کی ٹکر سے جاں بحق

جمعہ 20 جون 2014 20:04

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) خیرپور کے قریب روشن آباد میں ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے 70 سالہ عمر رسیدہ خاتون کراچی ایکسپریس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ بیگم زوجہ رسول بخش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

خیرپور سول اسپتال میں گزشتہ روز نامعلوم افراد ایک 35 سالہ نامعلوم زخمی شخص کو چھوڑ گئی جو گزشتہ شب دم توڑ گیا‘ لاش 24 گھنٹے تک مردہ خانے میں پڑی رہی بعد ازاں اس کی شناخت رحمت اللہ شیخ رہائشی گوٹھ راعینا نے اپنے ماموں محمد پنہل ولد دین محمد کلہوڑو کی حیثیت سے کرلی‘ ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے اس کے حوالے کردی.

متعلقہ عنوان :