پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو ہلاک و گرفتار کئے ہیں ،ایس ایس پی نسیم آراء پنہور

جمعہ 20 جون 2014 20:09

ٹنڈو محمد خا ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، ڈاکو ہلاک و گرفتار کئے ، ضلع ٹنڈومحمدخان میں امن وامان ہر صورت برقرار رکھا جائیگا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ ایس ایس پی نسیم آرا پنھور پولیس بہتر انداز میں کام کررہی ہے اور شہری و تاجر خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں ، جس کا سہرا ایس ایس پی نسیم آرا پنھور اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ، جلد وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کر کے ٹنڈومحمدخان پولیس کی کارکردگی رپورٹ پیش کرونگا ۔

(جاری ہے)

حاجی محمد امین لاکھو تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹنڈومحمدخان کے قریب پولیس مقابلے میں ایک بدنام زمانہ ڈاکو کی ہلاکت اور اشتہاری ڈاکو نواز ملاح کی گرفتاری پر ایس ایس پی نسیم آرا پنھور ، ڈی ایس پی خالد رستمانی ، ایس ایچ او منور ساریو، ڈی آئی بی انچارج شیر زماں ، بہادر سپاہی روشن لاہوتی کو مبارکباد دینے کیلئے پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کا ایک وفد ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو ، محمد علی قریشی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر ایوب جت ، گلزار بھٹی ، پپن بھٹی ، ارشاد میمن ودیگر کی قیادت میں ایس ایس پی آفیس پہنچا اور ایس ایس پی نسیم آرا پنھور کو مبارکباد یتے ہوئے انہیں اور پولیس مقابلے میں حصہ لینے والے افسران کو اجرکوں کے تحفے پیش کئے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی امین لاکھو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے ٹنڈومحمدخان میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف جو آپریشن شروع کررکھا ہے ، ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا او رایک ڈاکو کو ہلاک و دوسرے کو گرفتار کر لیا ، پولیس کی موجودہ کارکردگی تسلی بخش ہے ، امید ہے کہ ایس ایس پی نسیم آرا پنھور کی قیادت میں ٹنڈومحمدخان پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اپنی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ، جلد وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کرکے ٹنڈومحمدخان پولیس کی کارکردگی رپورٹ پیش کرونگا اس موقع پر ایس ایس پی نسیم آرا پنھور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ٹنڈومحمدخان میں ہر صورت امن وامان برقرار رکھا جائیگا ، ٹنڈومحمدخان کا امن برباد کرنے نہیں دیں گے ، جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروش کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا ، ٹنڈومحمدخان سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماء ، تاجر ، شہری ، صحافی پولیس کے ساتھ تعاون کریں ، رمضان المبار ک کیلئے سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے ، اس موقع پر نور احمد ویسریو ، میر نور احمد تالپور ، امیر بخش سٹھیو ، ارشاد میمن ، ڈاکٹر میر حسن ملاح ، انور رند ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :