امریکا کا پاکستان میں افغان مہاجرین کی کفالت کیلئے 89 لاکھ ڈالر کے منصوبے کا اعلان

جمعہ 20 جون 2014 20:10

امریکا کا پاکستان میں افغان مہاجرین کی کفالت کیلئے 89 لاکھ ڈالر کے منصوبے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) امریکا نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی کفالت کیلئے 89 لاکھ ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری اعلامیئے کے مطابق امداد کا اعلان اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پناہ گزینوں اور مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکی سفارت خانے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رقم اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرین اور حکومت پاکستان کے مشترکہ پروگرام کو ملے گی، اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مہاجرین کی میزبانی قابل قدر اور فیاضی کی مظہر ہے،،افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پاکستان کی کوششوں پر شکر گزار ہیں،،افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے عالمی اداروں کو اس سال 8 کروڑ ڈالر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :