پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا

جمعہ 20 جون 2014 20:15

پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں فی کس 3 پیسے کی کمی رونماء4 ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 26.50 روپے سے کم ہو کر 26.47 روپے اور قیمت خرید 25.85 روپے سے کم ہو کر 25.83 روپے رہ گئی۔