رانا ثناء سے استعفی مانگ لیا ہے، شہباز شریف

جمعہ 20 جون 2014 20:49

رانا ثناء سے استعفی مانگ لیا ہے، شہباز شریف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین،20 جون 2014) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر صوبائی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے استعفی مانگ لیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہ دلا دیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

'میں نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے استعفی مانگ لیا ہے جب کہ اپنے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ان کا 16 سالہ دور عوام کے سامنے ہیں اور وہ ایسے شخص ہیں جنہوں نے سیلاب اور ڈینگی جیسے مسئلوں پر دیوانہ وار کام کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے اور اگر کوئی جوڈیشل کمیشن سے مطمئن نہیں ہے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ 'شہباز شریف ڈرامہ بند کریں اور استعفیٰ دیں'۔انہوں نے کہا کہ ایک رکنی کمیشن نے سب کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ واقعے کی آزادانہ انکوائری کرائے۔

متعلقہ عنوان :