سعودی عرب ،ہنگامہ آرائی اورحکومت مخالف اقدامات کے جرم میں 26افرادکو سزائے موت کا حکم

جمعہ 20 جون 2014 21:18

سعودی عرب ،ہنگامہ آرائی اورحکومت مخالف اقدامات کے جرم میں 26افرادکو ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) سعودی عرب کی ایک عدالت نے 26افراد کوہنگامہ آرائی کرنے اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات پر سزائے موت کا حکم سنادیا،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے 26افراد پر ہنگامہ آرائی کرنے اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات پر پھانسی کی سزا سنادی ،عدالت نے فیصلے میں کہاکہ مذکورہ افرادنے سیکورٹی میں خلل ڈالنے والی تقریریں ، نماز جمعہ کے خطبوں میں بادشاہ کی توہین ،داخلی امور میں مداخلت، انٹرنیٹ پر حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے میں بھی سرگرم عمل رہے ۔

متعلقہ عنوان :