بھارت کی مودی حکومت کے جارحانہ عزائم‘ تھرمونیوکلیئر ہتھیاروں کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت کے حامل یورینیم افزودگی پلانٹ کو توسیع دے رہا ہے‘ رپورٹ

جمعہ 20 جون 2014 21:29

بھارت کی مودی حکومت کے جارحانہ عزائم‘ تھرمونیوکلیئر ہتھیاروں کو فروغ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) بھارت بڑے پیمانے پر یورینیم افزودگی پلانٹ کو توسیع دے رہا ہے جو کہ تھرمو نیوکلیئر ہتھیاروں کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہوگا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے نے ایک انٹرنیشنل دفاعی تحقیقاتی ادارے آئی ایچ ایس کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے اپنے یورینیم پلانٹ کو توسیع دینے کے بعد چین اور پاکستان کا بھی ہتھیاروں کی اس دوڑ میں شامل ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈین رئیرہٹلز پلانٹ میں نئے یونٹ کے اضافے سے بھارت کی یورینیم گریڈ ہتھیار کی پیداواری صلاحیت دو گناہ ہو جائے گی۔ آئی ایچ ایس کے ایڈیٹر ہیتھیو کلیمنٹس نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے اس اقدام کے بعد خطے میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ کا آغاز ہوجائے گا۔ جبکہ چین اور پاکستان کی بھی اس حوالے سے بھارت کے ساتھ مقابلے کی فضا پیدا ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :