اسلام آباد کے مزار پر دھماکا، 39 افراد زخمی
جمعہ 20 جون 2014 23:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مزار پر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 39 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں پنڈوریاں کے مقام پر چن پیر بادشاہ کے مزار پر ہوا۔پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ نے 31 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان پمز کا کہنا تھا کہ تمام سینئرسرجن، ڈاکٹرز اور آرتھوپیڈک ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ادھر پولی کلینک ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر خرم کے مطابق ہسپتال میں آٹھ زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو پولیس، رینجرز اور کمانڈوز نے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں پر سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بم لنگر تقسیم کرنے کے دوران پھٹا جسے مزار کے احاطے میں موجود درخت کے ساتھ نصب کیا گیاتھا۔ان کا کہنا ہے کہ دھماکا نصب شدہ بم کے ذریعے کیا گیا۔دھماکے کے بعد پمز اسپتال اور پولی کلینک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.