افغان صوبے ہلمند میں دھماکے سے 3 امریکی فوجی اور تربیت یافتہ کتا ہلاک

ہفتہ 21 جون 2014 11:42

افغان صوبے ہلمند میں دھماکے سے 3 امریکی فوجی اور تربیت یافتہ کتا ہلاک

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں بم دھماکے سے 3 امریکی فوجی اور ان کا تربیت یافتہ کتا ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی اور دھماکا خیز مواد سونگھنے والا فوجی کتا ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

افغانستان میں اتحادی فوج نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی امریکی موٹر سائیکل کے پاس سے گزرے تو زور دار دھماکا ہو گیا۔

طالبان سے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب امریکی اور افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی طالبان نے افغان صوبے ننگرہار میں نیٹو کے آئل ٹرمینل پر حملہ کر کے 37 ٹینکرز تباہ کر دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :