بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے قرضہ لینا ضروری ہے ، اسحاق ڈار

ہفتہ 21 جون 2014 13:29

بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے قرضہ لینا ضروری ہے ، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے قرضہ لینا ضروری ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں فیض آباد تک خرچ ہونے والی رقم پنجاب حکومت دے گی۔ لوڈ شیڈنگ ایک دن میں ختم نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے بھرپور کام کررہی ہے اور وزیراعظم اس سلسلے میں کہہ چکے ہیں ہمارا دور ختم ہونے تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جتنے خسارے کی اجازت دی ہے وہ حقیقت میں بھی اتنا ہی ہے ، اس سلسلے میں اعداد و شمار کو چھپایا نہیں گیا۔ خسارے کو پورا کرنے کے لئے قرض ضروری ہے، حکومت نے کشکول بڑا نہیں کیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی سے ملکی قرضے میں 700 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :