پاکستان کا عراق میں بھڑتے ہوئے پر تشدد واقعات پر اظہار تشویش

ہفتہ 21 جون 2014 14:37

پاکستان کا عراق میں بھڑتے ہوئے پر تشدد واقعات پر اظہار تشویش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) پاکستان کے عوام اور حکومت نے عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد پر گہرے دکھ اورخدشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ برادرانہ ملک کی حیثیت سے عراق کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور پاکستان کا عراقی معاشرے کے تمام گروپوں سے مطالبہ ہے کہ وہ امن اور ہم آہنگی کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا اس موقع پر ہم عراق کے اتحاد ' خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی تکریم کامطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :