وزیراعظم کا دہشتگرد کارروائیاں روکنے کیلئےافغان سموں پر فوری پابندی کا حکم

ہفتہ 21 جون 2014 15:04

وزیراعظم کا دہشتگرد کارروائیاں روکنے کیلئےافغان سموں پر فوری پابندی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیاں روکنے کے لئے 2 روز میں افغان سموں پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) حکام کو حکم دیا ہے کہ آئندہ 2 روز میں افغان سمز پر رومنگ کی سہولت بند کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان سموں کی رومنگ بند ہونے سے دہشت گردوں کے مواصلاتی روابط ختم ہوں گے، دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور جرائم کی دیگر وارداتیں نہیں کر سکیں گے جس سے ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں افغان سموں کا بڑی تعداد میں غیر قانونی استعمال گزشتہ 4 برسوں سے ملک کی سیکیورٹی کے لئے مسئلہ بنا ہوا ہے اور یہ سمیں بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے علاوہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :