قبائلی علاقوں میں پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن جاری،
خیبر اور شمالی وزیرستان ایجنسیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری ، مزید 30 دہشت گرد ہلاک ، دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ
ہفتہ 21 جون 2014 15:48
راولپنڈی ،میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) قبائلی علاقوں میں پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن جاری ہے ،ہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسز کی خیبر اور شمالی وزیرستان ایجنسیوں میں جیٹ طیاروں سے بمباری میں 30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق جیٹ طیاروں نے ہفتہ کی صبح دوبجے پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے دوٹھکانے تباہ ہوگئے۔
شمالی وزیر ستان میں صبح سویرے پانچ بجے کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران حاسو خیل علاقے میں دہشت گردوں کی تین خفیہ پناہ گاہیں تباہ کردی گئیں جبکہ 15 د ہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دیگر دہشت گرد مزید کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ایجنسیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان علاقوں میں شہری آبادی نہیں ہے۔
علاوہ ازیں شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک اور دوسلی میں صبح پانچ بجے سے رات گئے کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔ تین روز میں نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تقریباً2 لاکھ80 ہزار تک پہنچ گئی۔ شمالی وزیرستان میں نقل مکانی کرنے والوں کے لئے کرفیو میں مسلسل چوتھے روز بھی نرمی کی گئی جس کے دوران تحصیل رزمک اور دوسلی سے بڑی تعداد میں لوگ بنوں کی طرف آرہے ہیں۔متاثرین کی امداد کے لئے مساجد میں اعلان کئے جارہے ہیں ۔طالبان کی دھمکیوں کے بعد بنوں آنے والے متاثرین امدادی کیمپ جان سے گریز کررہے ہیں اور کچھ خاندانوں نے سڑک کنارے ہی ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔متاثرین بنوں کے علاوہ پشاور، کوہاٹ ،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کا بھی رخ کررہے ہیں ۔نادرا کی رجسٹریشن کے مطابق اب تک دو لاکھ85 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنیوالوں کی تعداد3 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.