پاکستان آمد پر مشکلات پیدا کی جائیں گی، طاہر القادری

ہفتہ 21 جون 2014 18:08

پاکستان آمد پر مشکلات پیدا کی جائیں گی، طاہر القادری

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کینیڈا سے لندن پہنچ گئے۔ کہتے ہیں معلوم ہے پہلے دن سے ہی مشکلات پیدا کی جائیں گی، حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، پاکستان آنے سے روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈا سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ معلوم ہے پہلے دن سے ہی مشکلات پیدا کی جائیں گی لیکن حق کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ وہ 23 جون کو ہر صورت میں پاکستان پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ہوں، کسی کے پاس بھی مجھے روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :