ماضی گواہ ہے کہ کبھی بھی لاٹھی گولی کی سیاست نہیں کی ، الزام لگانے والے عناصر لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں :شہباز شریف
ہفتہ 21 جون 2014 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر میرا دل ابھی تک رنجیدہ اور غمزدہ ہے۔واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اورافسوس ہے،سوگوار خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔واقعہ میں انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
عدالتی کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں حقائق سامنے آئیں گے جن سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا اورذمہ داروں کو قانون کے مطابق گرفت میں لائیں گے۔میں اللہ اور صوبے کے 10 کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں۔ انصاف کے تقاضے ہر قیمت پر پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاشوں کی سیاست کرنے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،ملک میں جب بھی بحران آئے اورعوام قدرتی آفات سے دوچار ہوئے تو لاشوں کی سیاست کرنے والے سیاستدان اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے بیرون ممالک برفانی فضاوٴں کا لطف اٹھاتے رہے۔
پاکستان کے عوام ان کے اس کردار سے بخوبی آگاہ ہیں جبکہ میں ایک خطر ناک مرض کے باوجود خادم پنجاب کے طورپر مصیبت میں گھرے لوگوں کے ساتھ کھڑارہا اوران کی مدد کے لئے صوبے کے کونے کونے میں پہنچا۔انہوں نے کہا کہ انصاف اور حق کی بالادستی کیلئے کڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ دنیا میں وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جن کی قیادت مشکل حالات میں کڑے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ صرف انصاف کا ہونا ہی کافی نہیں بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیئے۔میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے کبھی بھی لاٹھی گولی کی سیاست نہیں کی بلکہ شرافت اور خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے۔مجھ پر الزام لگانے والے وہ عناصر ہیں لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں اورمگر مچھ کے آنسو بہانے والے یہ عناصر 2007ء میں مکا لہرانے والوں کے ساتھ اس وقت اسلام آباد میں جشن منارہے تھے جب کراچی میں 42بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا۔6سالہ دور میں عوام کی خدمت کو عبادت سمجھا ہے اور عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اوراب بھی اس افسوسناک واقعہ میں مظلوم خاندانوں کو انصاف دلا کر دم لوں گا۔حق اورانصاف کی بالادستی کے لئے ہر اقدام اٹھایا جائے گااورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں اور پوری قوم کو پاک افواج کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ اس وقت پاکستان کا ہر بچہ ، جوان، بزرگ اور مائیں بہنیں اپنی افواج کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ پاک فوج نے امتحان کی ہر گھڑی میں شجاعت اور عزیمت کی لازوال مثالیں پیش کی ہیں۔ میں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلیوٹ کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.