ایم کیو ایم کی مقتول رکن اسمبلی طاہرہ آصف کے قاتلوں کے خاکے تیار کر لیے گئے

ہفتہ 21 جون 2014 19:48

ایم کیو ایم کی مقتول رکن اسمبلی طاہرہ آصف کے قاتلوں کے خاکے تیار کر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی مقتول خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قاتلوں کے خاکے تیار کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے مقتول طاہرہ آصف کی بیٹی اور ڈرائیور کی مدد سے ملزمان کے خاکے تیار کیے ہیں جن میں سے طاہرہ آصف پر فائرنگ کرنے والے ملزم نے داڑھی رکھی ہوئی ہے ۔ ایس پی طارق محمود کا کہنا ہے کہ طاہرہ آصف کے قتل کی تحقیقات میں ڈکیتی ، دیرینہ دشمنی ، ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام پہلوؤں پر بھی غور کر رہے ہیں ۔ تحقیقات کے لئے پولیس کی دو ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے ۔