مسلم لیگ (ن) ظلم کی بجائے مفاہمت کی سیاست کرے، یوسف رضا گیلانی

ہفتہ 21 جون 2014 20:05

مسلم لیگ (ن) ظلم کی بجائے مفاہمت کی سیاست کرے، یوسف رضا گیلانی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ظلم کی بجائے مفاہمت کی سیاست کرے۔ملتان میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے ظلم اور جبر کی سیاست نہیں چل سکتی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ان کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا ہمیشہ آئین کی پاسداری کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح سابق وزیراعظم کی تذلیل ہوتی ہے، استثنیٰ ختم کیا جائے۔

(جاری ہے)

اقتدار کمزوری نہیں جیلیں ڈرا نہیں سکتیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج کی جمہوریت بے نظیر بھتو کی وجہ سے قائم ہے۔ آپریشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث بے نظیر بھٹو کی سالگرہ سادگی سے منائی جا رہی ہے۔ سابق گونر لطیف کھوسہ نے کہا کہ پنجاب حکومت گلو بٹ کے زریعے ہی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا ماڈل ٹاون میں بے گنا افراد کا قتل عام کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ کافی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے دور حکومت میں کوئی انتقامی کاروئی نہیں کی گی، جنوبی پنجاب صوبہ بنا کے رہیں گے۔