ساہیوال، نویں جماعت کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنا نے کے بعد ملزمان نے گلا دبا کر قتل کر ڈالا

ہفتہ 21 جون 2014 22:12

ساہیوال، نویں جماعت کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنا نے کے بعد ملزمان نے ..

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء ) ولی ٹاؤن چیچہ وطنی میں نویں جماعت کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنا کر نامعلوم ملزموں نے گلا دبا کر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اقبال چوہان کی 15سالہ بیٹی کومل کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ہوس کا نشانہ بنایا اور شور مچانے پر گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

ایک اور واقعے میں چونگی فیصل آبار روڈ پر پرانی چیچہ وطنی میں ایک زمیندار اللہ رکھا کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا ۔ اللہ رکھا کو نامعلوم ملزموں نے چند روز قبل اغواء کر لیا اور قتل کر کے لاش پرانی چونگی کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے پولیس صدر نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے زمیندار کے اغواء و قتل کا معمہ نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :