سندھ اسمبلی کا اجلاس آج نئے دیدہ زیب ایوان میں ہوگا

منگل 24 جون 2014 12:31

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج نئے دیدہ زیب ایوان میں ہوگا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سے نئی عمارت کے خوبصورت و دیدہ زیب ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ نئی عمارت میں گورنر سندھ، سفارتکاروں اور مہمانوں کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر، تزین اور آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے تاہم اراکین اسمبلی کیلئے نئی عمارت میں 25 ہزار سکوائر فٹ رقبہ پر محیط دیدہ زیب ایوان تیار کر لیا گیا ہے جس کی تزین و آرائش کیلئے ترکی اور دیگر ممالک سے خصوصی طور پر قالین اور دیگر اشیاء منگوائی گئی ہیں۔

نئے ایوان میں 168 اراکین اسمبلی کیلئے خصوصی طور پر آرام دہ نشستیں بھی لگائی گئی ہیں۔ ایوان میں 300 سے زائد نشستوں کیلئے گنجائش رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کی نئی عمارت چار ارب 65 کروڑ روپے کی لاگت سے رواں سال کے اختتام تک مکمل تیار کر لی جائے گی۔ ایوان کی تیاری مکمل ہونے پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے نئی عمارت کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لے کر منگل سے اجلاس نئے ایوان میں منعقد کرنے کا اعلان کیا جس پر اراکین نے مسرت کا اظہار کیا۔

سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں گورنر سندھ ڈپلومیٹس کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ وزیٹرز اور صحافیوں کیلئے دو فلورز پر 200 سے زائد نشستیں رکھی گئی ہیں جبکہ نئی اسمبلی کی عمارت میں آنے والے افراد کی سہولت کیلئے خود کار سیڑھیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :